سنو ،،،
تم پردہ کیوں نہيں کرتی؟؟؟؟
چھوڑو یار کیا کرنا پردہ کر کے ۔پردہ تو دل کا ہوتا
ویسے بھی یہ ،،مرد،، تو پردے والی کو بھی گھورتے ۔۔
انکی گندی نظر کی وجہ سے میں کیوں کروں شرم انکو آنی چاہیے ۔۔
اچھا ایک بات بتاو ۔۔
کیا قرآن نے تمہیں باہر نکلتے چہرہ ڈھانپنے کو نہیں کہا؟؟؟
کیا قیامت کے دن اللّٰہ نے تم سے پوچھنا نہیں کہ میں نے تو تمہیں الگ حکم دیا تھا؟؟؟
کیا تم قیامت کے دن مردوں کی گندی نظر کا بہانا بنا کے اس ،،عذاب سے بچ جاو گی ؟؟
کیا اللّٰہ تمہیں اس بات پہ آ کے سزا نہیں دیں گے ؟؟
الله نے کہنا نہيں تم سے کہ تمہیں میں نے جو کہا تھا وہ تو کرتی ۔ان سے انکی پردے کو بھی چیرتی نظروں کا حساب میں خود لے لیتا ؟؟؟
ویسےگر پردہ دل کا کافی ہوتا تو میں کبھی چہرہ ڈھانپنے کو نا کہتا
بھی دل کے پردے کو ہم جانتے ہی کہاں ہیں ۔ ہمارا دل ہوگا پردے میں تو وہ ظاہری پردہ بھی کروا ھی لے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یار وہ دیکھو پچی جا رہی
ہائے یار کمال لگ رہی ہے ۔۔۔۔
نا دیکھو یار کسی کی بہن ہوگی ۔۔۔
کہاں کی بہن ۔۔۔ کپڑے دیکھو اسکے
یہ عزت کروانے لائق لگ رہی تمہیں ؟؟؟
خود دکھا رہی اپنا آپ ۔۔ تو ہم کیوں چھوڑیں ؟؟؟
ایک بات بتاو ؟؟؟
کیا پردے کا حکم صرف لڑکیوں کو ہے ؟؟؟
ہاں ۔۔
تو پھر اللّٰہ نے ھمیں نظر جھکانے کا کیوں کہا آیت میں ؟؟؟؟
کوئی لڑکی بے پردہ ہو کے نکلتی ہے تو کیا ہم پہ فرض ہو جاتا اسکو دیکھنا؟؟
کیا اللّٰہ کا وہ ہمیں نظریں جھکانے والا فرمان اسی وقت ضائع ہو جاتا؟؟
کیا قیامت کے روز اللّٰہ نے پوچھنا نہيں کے تم نظر جھکا لیتے ؟ میں نے تمہیں بھی تو کہا تھا
تم نے اپنا فرض کیا پورا؟؟
کیا میں نے کہا تھا کہ کوئی بنتِ حوا یوں نکلے گی تو ابنِ آدم کو لائسنس مل جائے گا اسکو نظروں سے گندا کرنےکا؟؟؟
آج کے لوگوں کا فرمان ۔۔۔ لڑکی خود ایسے کپڑوں میں آئے گی تو کون دے گا عزت ؟؟
_سب سے سوال کیا قیامت کے روز حساب آپ لوگوں نے لینا جو آج کسی کو ،،عزت ،،ذلت ،، دیتے ہو ۔۔ _
اپنی نظر جھکا کے رکھو گے تو کچھ بہتری آئے گی ۔۔
ورنہ اللّٰہ نے اس بات پہ آپکو چھوڑ نہيں دینا کہ لڑکی کے کردار کی وجہ سے ہم نے نظر خراب کی
حساب سب نے الگ الگ دینا ۔۔۔
اس لیے خدارا تمام لڑکیاں اپنی اہميت خود پہچانو ۔۔
انکی گندی نظر کا بہانا لگا کے پردہ مت چھوڑو ۔۔ دنیا ختم ہو جانی ۔ یہ حسن بھی یہ ،،جوانی بھی ۔۔۔ کچھ آخرت کے لیے بھی بچا کے رکھ لو ۔۔
مسلمان عورت پردے میں ہی شہزادی لگتی ۔۔۔
۔۔۔
اور لڑکو سارا الزام لڑکیوں کو مت دیں ۔۔ آپ بھی کسی لڑکی کو دیکھیں تو اپنی نظر جھکا لیا کری
عزت ۔ذلّت دینے والا خدا ہے ۔ آپ اس بات کا فیصلہ نہ کریں
بس اپنے حصے کا فرض پورا کریں ۔ ان بے پردہ سے حساب لینے والا اوپر بیٹھا ۔۔۔۔؟
ابنِ آدم اور بنتِ حوا ایک دوسرے پر الزام تراشی سے بہتر ہے دونوں اپنا آپ ٹھیک رکھو ۔۔۔
تا کہ قیامت کے روز سرخرو ہو سکو ۔۔۔
ورنہ ،،الله ،، کی پکڑ بہت سخت ہے

اللّه پاک میری ہر بہن بیٹی کو شرعی پردہ کرنے کی توفیق عطا فرماۓ ۔